Quotes on teacher اُستاد پر اقوال
اُستاد پر اقوال
(۱) اُستاد بادشاہ تو نہیں ہوتا مگر بادشاہ بناتا ہے۔
(۲) اگر کوئی طالبِ علم یہ سوچ لے علم اُستاد سے نہیں کتاب سے حاصل ہوتا ہے تو سمجھو اس نے نا کامی کی پہلی سیڑھی پر قدم رکھ لیا۔
(۳) مہذب، توانا، پر امن اور با شعور معاشرے کا قیام اُستاد ہی کے مرہونِ منّت ہے۔
(۴) اسلام میں اُستاد کو روحانی والد کا درجہ دیا گیا ہے۔
(۵) مجھے معلّم بنا کر بھیجا گیا ہے۔
(حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم)
(۶) جو اُستاد کی قدر نہیں کرتا وہ کامیاب نہیں ہوتا۔
(امام ابو یوسف)
(۷) جس نے مجھے ایک حرف بھی پڑھا دیا میں اس کا غلام ہوں۔ خواہ وہ مجھے آزاد کر دے یا بیچ سے۔
(حضرت علی)
(۸) اُستاد ہونا ایک بہت بڑی نعمت اور عظیم سعادت ہے۔
(۹) میرا باپ میرے جسم کی پرورش کرتا ہے اور میرا اُستاد میری روح کی۔
(سکندرِ اعظم)
(۱۰) امام اعظم ابو حنیفہ اپنے اُستاد کا اتنا ادب کرتے تھے کہ کبھی اُستاد کے گھر کی طرف پیر کر کے نہیں سوئے۔
(۱۱) میرا باپ مجھے آسمان سے زمین پر لایا جب کہ میرا اُستاد مجھے زمین سے آسمان پر لیے گیا۔
( سکندرِ اعظم)
Masha Allah
ReplyDeleteGreat
ReplyDeleteماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ
ReplyDeleteبہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ReplyDeleteماشااللہ بہت خوب 👌👌
ReplyDeleteاللہ تعالیٰ آپ کو جزاء خیر عطا فرمائے۔آمین
ReplyDeleteخان کوثر بانونادر
ReplyDeleteبہت ہی بہترین تحریراللہ آپکوجزاےءخیردے.آمین
Bahetreen
ReplyDelete