Posts

اے امیر انسانو!

حالیہ ایک سنگین مسئلے پر نظم کی صورت میں اپنا خیال پیش کرنے کی معمولی سے کوشش کی گئی ہے۔ مناسب لگے تو شیئر کریں۔ نظم -  اے امیر انسانو شاعر - حسنین عابد 🕵️‍♀️🕵️‍♂️ اے امیر انسانو 🕵️‍♂️🕵️‍♀️ سود مفرد ہو یا مُرکّب ہو  سود تو خیر سود ہے آخر  رحمتوں کا یہ سدِّ باب ہے اور  نعمتوں کی حدود ہے آخر   گر ضرورت ہو مانگ لیجئے بھیک  سود کا کاروبار مت کیجئے روح مجروح نہ ہو جائے کہیں ظلم اتنا بھی خود پہ مت کیجئے سود کا کاروبار کرکے آپ چین کی نیند سو نہیں سکتے  جس میں نقصان لکھ دیا رب نے  فائدے اس میں ہو نہیں سکتے اپنے ہی رب سے جنگ چھیڑ کے آپ اس کا ایک وار سہہ نہیں سکتے مسکرانا تو دُور ٹھہرا ہے چین سے آپ رہ نہیں سکتے سود تو خود ہی ایک مسئلہ ہے  سود کیا مسئلوں کا حل دے گا  امن اور چین آج بخشے گا  رنج اور اضطراب کل دے گا  اس لئے امیر انسانو لعنت سود ہمیشہ ٹلتی رہے  آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں  شمعٔ امن ہمیشہ جلتی رہے قہر نازل کرے گا رب اپنا  اور توفیقِ توبہ چھینے گا  ہر طرف سے وہ دے گا رسوائی  صبر کام مادّہ بھی ل...

Gazal غزل

 (۱) تم بھی اب شہر سے ڈر جاتے ہو حد کرتے ہو  دیکھ کر مجھ کو گزر جاتے ہو حد کرتے ہو  نین تو یوں ہی تمہارے ہیں بلا کے قاتل  اس پہ تم روز سنور جاتے ہو حد کرتے ہو  میری آنکھوں سے بھی آنسو نہیں گرنے پاتے  میری آنکھوں میں ٹھہر جاتے ہو حد کرتے ہو  میرے جذبات میں تم بہہ تو لیا کرتے ہو  کیسے دریا ہو اتر جاتے ہو حد کرتے ہو  میں بھی ہر روز تری مان لیا کرتی ہوں  تم بھی ہر روز مکر جاتے ہو حد کرتے ہو  تیری خوشبو کو زمانے سے چھپاؤں کیسے  تم جو چپ چاپ بکھر جاتے ہو حد کرتے ہو  تم تو کہتے تھے رباب اب میں تری مانوں گا  پھربھی تم دیر سے گھر جاتے ہو حد کرتے ہو⁦  ⁦✍️⁩ نا معلوم (۲) جگر پر یہاں ۔۔۔۔ چوٹ سب کھارہے ہیں ستم ڈھانے والے ۔۔۔۔ ستم ڈھا رہے ہیں  یہ رنجش عداوت کہاں تک سہوں میں  وہ اب دور مجھ سے بہت جا رہے ہیں نہیں ہے مجھے ۔۔۔ ان سےاب کوئ مطلب. یہی قلب مضطر کو سمجھا رہے ہیں غریبی سے اتنا ۔۔۔۔۔۔۔ پریشان ہیں ہم. بچی روٹیاں ۔۔۔۔۔ ہم سبھی کھارہے ہیں  ادھر میں محبت میں الجھا ہوا ہوں. اُدھر چھت پہ آ ۔۔۔۔۔ کر وہ تڑپا رہے ہ...

Watan par sher وطن پر شعر

Image
(۱) وطن کے لوگ ستاتے تھے جب وطن میں تھے      وطن کی یاد ستاتی ہے جب وطن میں نہیں ⁦✍️⁩ انجم مانپوری ____________________________________ (۲)  غدار وطن اس کو بتاتے ہيں برہمن       انگريز سمجھتا ہے مسلماں کو گداگر      پنجاب کے ارباب نبوت کي شريعت       کہتي ہے کہ يہ مومن پارينہ ہے کافر      آوازہ حق اٹھتا ہے کب اور کدھر سے       'مسکيں ولکم ماندہ دريں کشمکش اندر'! ⁦✍️⁩ علامہ اقبال ____________________________________ (۳) ہمارا خون بھی شامل ہے اس ترنگے میں        ہمیں  اغیار  یہ  کہتے  ہیں  تمہارا  کیا ہے  🥀م۔ش۔نواز🥀 ____________________________________ (۴)  یہ نفرت بری ہے نہ پالو اسے       دلوں میں بسی ہے نکالو اسے       نہ تیرا نا میرا نا اِس کا نے اُس کا        یہ سب کا وطن ہے بچالو اسے ⁦✍️⁩ نا معلوم ____________________________________ (۵)  وطن کے لوگ ستاتے تھے جب وطن میں تھے ...

Narazgi par Sher ناراضگی پر شعر

Image
 (۱)  تیری ناراضگی فصلِ خزاں ہے       رفاقت گلستاں ہی گلستاں ہے ✍️ سرتاج عالم عابد ____________________________________ (۲) ذرا سی بات پہ ناراضگی اگر ہے یہی      تو پھر نبھیگی کہاں دوستی اگر ہے یہی ✍️ مرتضٰی برلس ____________________________________ (۳) جیا ہوں عمر بھر میں بھی اکیلا       اُسے بھی کیا ملا ناراضگی سے ⁦✍️⁩ نونیت شرما _____________________________________ (۴) حسن یوں عشق سے ناراض ہے اب       پھول خوشبو سے خفا ہو جیسے ⁦✍️⁩ افتخار اعظمی _____________________________________ (۵) کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم         تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ  ⁦✍️⁩ احمد فراز ______________________________________ (۶) لوگ کہتے ہیں کہ تو اب بھی خفا ہے مجھ سے        تیری آنکھوں نے تو کچھ اور کہا ہے مجھ سے  ⁦✍️⁩ جاں نثاراختر ______________________________________ (۷) یا وہ تھے خفا ہم سے یا ہم ہیں خفا ان سے         کل ان کا زمانہ تھا آج ...

Urdu Zaban par sher اُردو زبان پر شعر

Image
(۱) نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو      کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے (۲) سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں       ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں (۳) وہ عطر دان سا لہجہ مرے بزرگوں کا      رچی بسی ہوئی اردو زبان کی خوشبو (۴) وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئے       ایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے (۵) اردو جسے کہتے ہیں تہذیب کا چشمہ ہے      وہ شخص مہذب ہے جس کو یہ زباں آئی (۶) اردو کے چند لفظ ہیں جب سے زبان پر       تہذیب مہرباں ہے مرے خاندان پر ⁦✍️⁩ اشوک ساحل (۷) میری گھٹی میں پڑی تھی ہو کے حل اردو زباں       جو بھی میں کہتا گیا حسن بیاں بنتا گیا ⁦✍️⁩ فراق گورکھپوری (۸) زباں کھولے تو جادو بولتا ہے       میرا محبوب اردو بولتا ہے ⁦✍️⁩ حسنین عاقب (۹) شستہ زباں شگفتہ بیاں ہونٹھ گلفشاں      ساری ہیں تجھ میں خوبیاں اردو زبان کی ⁦✍️⁩ فرحت احساس (۱۰) سیکڑوں اور بھی دنیا میں زبانیں ہیں مگر       جس پہ مرتی ہے فصاحت وہ زباں ہے اردو...

Urdu Zaban par Nazm اُردو زبان پر نظم

Image
 (۱) پیاری زبان اُردو از قلم : م۔ش۔ نواز (بھیونڈی) پیاری زبان اردو ، نیاری زبان اردو سارےجہاں میں دیکھوپھیلی زبان اردو خسروکی ہے پہیلی غالب کی ہے سہیلی دکن کی ہے دلاری سب کی زبان اردو  ہندو ہو یا مسلماں عیسائی ہو کہ سکھ ہو سب کے دلوں پہ یارو چھائی زبان اردو لکھنوہو یاہو دلیّ مشرق ہو یاکہ مغرب آبِ رواں کے جیسی جاری زبان اردو رس میٹھااسکےفقرےکانوں میں گھولتےہیں بچّے جوان بوڑھے سب کی زبان اردو جن کو ہے انسیت وہ اردو ہی بولتے ہیں دشمن بھی بولتے ہیں اچھی زبان اردو ہوگا  نواز  اک  دن  اک انقلاب برپا ہوگی زبان اردو سب کی زبان اردو 🥀م۔ش۔نواز🥀 ____________________________ (۲) اُردو اردو ہے مرا نام میں خسروؔ کی پہیلی  میں میرؔ کی ہم راز ہوں غالبؔ کی سہیلی  دکن کے ولیؔ نے مجھے گودی میں کھلایا  سوداؔ کے قصیدوں نے مرا حسن بڑھایا  ہے میرؔ کی عظمت کہ مجھے چلنا سکھایا  میں داغ کے آنگن میں کھلی بن کے چنبیلی  اردو ہے مرا نام میں خسروؔ کی پہیلی  غالبؔ نے بلندی کا سفر مجھ کو سکھایا  حالیؔ نے مروت کا سبق یاد دلایا  اقبالؔ نے آئینۂ ...

نظم ( ہماری درس گاہ میں یہ جو استاد ہوتے ہیں) Ustad par Nazam

Image
  ہماری درسگاہ میں یہ جو استاد ہوتے ہی       حقیقت میں یہی تو قوم کی بنیاد ہوتے ہیں سنیں روداد ہم جب بھی کسی کی کامیابی کی ہر ایک روداد میں یہ مرکز روداد ہوتے ہیں ہیں  یہی رکھتے ہیں شہر علم کی ہر راہ کو روشن ہمیں منزل پر پہنچا کر یہ کتنا شاد ہوتے ہیں برستے ہیں یہ ساون کی طرح پیاسی زمینوں پر پر انہیں کے فیض سے اجڑے چمن آباد ہوتے ہیں ہیں پستی کو بلندی بخشتے ہیں اپنے کاندھوں کی انہی کی کھوج سے سب نامور ایجاد ہوتے ہیں جو کرتے ہیں ادب استاد کا وہ پاتے ہیں رفعت جو ان کے بےادب ہوتے ہیں وہی برباد ہوتے ہیں اگرروحانیت سے باہمی رشتہ جوڑے واصفؔ  پھر شاگرد بھی استاد کی اولاد ہوتے ہیں شاعر:- واصفؔ پیشکش:- زبیر احمد فازؔ